22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزالحمرا آرٹس کونسل میں کتاب رونمائی''سوال''کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

الحمرا آرٹس کونسل میں کتاب رونمائی”سوال”کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):الحمرا آرٹس کونسل میں جمعرات کی شام کتاب رونمائی ”سوال”کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،

ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب عباس تابش نے صدارت کی،عباس تابش نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ رشید کی پروگرام کے انعقاد میں معاونت کے ممنون و مشکور ہیں،اسپیشل چائلڈ نور الدین ظہیر کی تصنیف کا عمیق تجزیہ کیا،”خود کو سمجھ کر قیدی ہم زمانے کو زنداں کہتے ہیں”،تصنیف ”سوال”اپنے اندر لامحدود سوال سموئے ہوئے ہے۔ترجمان کے مطابق صوفیہ بیدار نے مشاعرہ پروگرام میں بطور میزبان شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر عرفان اقبال شیخ، عباس تابش، طارق بلوچ صحرائی، ظہیر عباس سمیت دیگر شرکا نے اظہار خیال کیا۔صوفیہ بیدار نے اپنے کلام سے مشاعرے کی ابتدا کی،سینئر شعرا حماد غزنوی، عباس تابش ، ڈاکٹر وقار خان سمیت نوجوان شعرا احمد سعید، عبداللہ زرین، صائمہ، امن، ابو زر رفیق، ابرار حسین اور عمیر مشتاق نے عمدہ شاعری پیش کی۔نوجوان شعرا کی حوصلہ افزائی وقت کی خاص ضرورت ہے،

منفرد انداز میں شہرآفاق کلاموں نے حاضرین کے ذوق کو تقویت بخشی،شرکا کا کہنا تھا کہ الحمرا ہمیشہ معیاری پروگرامز کے اہتمام میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں