26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںمتعدد معاہدوں ، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط سے دونوں برادرانہ ممالک...

متعدد معاہدوں ، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط سے دونوں برادرانہ ممالک کے اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ حاصل ہو گا، سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفالح

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفالح نے پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دورہ کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے درمیان ملاقاتیں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

جمعہ کو یہاں منعقدہ فورم کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ کے دوران پاکستان کے ساتھ متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، جس سے دونوں برادرانہ ممالک کے اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ حاصل ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511175

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں