وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

115
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا ،ہمیں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے، الزامات لگانے والے اور جھوٹ بول کر پاناما کا کیس بنانے والے سوائے پکوڑوں والے کاغذوں کے ایک بھی ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے، مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت قانون کی بالادستی اور آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما پیپرز میں اپنا نام کہیں بھی موجود نہ ہونے کے باوجود خود سپریم کورٹ کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے خط لکھا اور پھر سپریم کورٹ میں اپنی تین نسلوں کا حساب اور اپنے مرحوم والدکا بھی جواب دیا اور اس کیس سے متعلق تمام تر دستاویزات بھی عدالت میں پیش کیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ حالانکہ ان پر الزامات لگانے والے اور جھوٹ بول کر پاناما کا کیس بنانے والے تو سوائے پکوڑوں کے کاغذوں کے ایک بھی ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کے پاس کچھ ہے ہی نہیں۔