عرفان صدیقی کی وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

APP05-18 ISLAMABAD: April 18 - Advisor to the Prime Minister on National History and Literary Heritage, Irfan Siddiqui in a group photo with members of a delegation of Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry headed by its President Zubair Farid Tufail, who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت تمام قومی امور میں مشاورت کے ساتھ اقدامات کی مثبت روایت پر کاربند ہے۔ تاجر اور صنعتکار ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ حکومت سہولیات کی فراہمی سے قومی ترقی کے عمل میں ان کی شرکت کی مزید حوصلہ افزائی چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) کے وفد سے گفتگو میں کیا جس نے صدر زبیر فرید طفیل کی قیادت میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے ایف سی سی آئی کے وفد کو مزارقائد کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ علم وادب اور کتاب کا فروغ ایک صدقہ جاریہ ہے۔