اپر کوہستان پولیس کا سرچ آپریشن،دو اشتہاری ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ برآمد

104
Weapons
unknown thieves stole weapons

ایبٹ آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):اپر کوہستان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری ملزمان گرفتار اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان مختیار احمد کی ہدایت پرڈیم پراجیکٹس پر کام کرنے والے چائینز و دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ہربن سمن خان نے ہفتہ کے روز پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈیم ایریا،چائنیز کیمپ و گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران مشکوک اشخاص،خالی مکانات اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن پولیس نے اقدام قتل و دیگر جرائم میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان،ایک رائفل،ایک پستول معہ 125 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان ریاض اور نادر اقدام قتل سمیت دیگر مختلف جرائم کے تحت تھانہ ہربن پولیس کو مطلوب تھے۔