قصور میں بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

151
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

قصور. 14 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’نیور اگین‘‘مہم کے تحت قصور پولیس کی بروقت کارروائیاں جاری ہیں ۔ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ صدر قصور پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ بستی صادق آباد کے رہائشی نعمان نے پولیس کو بتایا کہ اسکی آٹھ سالہ بھانجی سیرت فاطمہ گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم مقصود سیرت فاطمہ کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی ۔

تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر قصور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی۔