اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بلغاریہ میں6 پاکستانی شہریوں کو سزا دی گئی ہے، پاکستانی مشن بلغاریہ کے حکام سے قریبی رابطے میں ہے، پاکستانی شہریوں کوغیر قانونی طریقے سے پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے والے پروموٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر اور غوث بخش مہر کے …
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بلغاریہ میں6 پاکستانی شہریوں کو سزا دی گئی ہے، پاکستانی مشن بلغاریہ کے حکام سے قریبی رابطے میں ہے، پاکستانی شہریوں کوغیر قانونی طریقے سے پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے والے پروموٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر اور غوث بخش مہر کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ 6 پاکستانیوں کو بلغاریہ میں سزا دی گئی ہے جبکہ 99 قید خانوں میں ہیں جو لوگ قید خانوں میں ہوتے ہیں انہیں ملک بدر کر دیا جاتا ہے، ہم انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ بلغاریہ کی جیلوں میں پاکستانی شہریوں کو قید رکھنے کی بنیادی وجہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنا ہے۔ پاکستانیوں کی قومیت کی سخت طریقے سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔








