اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) موجودہ حکومت نے ملک میں بچوں اور خواتین کو صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے صوبوں اور ترقیاتی شراکت اداروں، وفاقی وزارتوں اور یو این کے مابین رابطہ اور اشتراک کار جاری ہے۔بدھ کو وزارت کو حکام نے” اے پی پی “کو بتاےا کہ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ …
حکومت نے ملک میں بچوں اور خواتین کو صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) موجودہ حکومت نے ملک میں بچوں اور خواتین کو صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے صوبوں اور ترقیاتی شراکت اداروں، وفاقی وزارتوں اور یو این کے مابین رابطہ اور اشتراک کار جاری ہے۔بدھ کو وزارت کو حکام نے” اے پی پی “کو بتاےا کہ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز اینڈ کوآرڈیننس سائرہ افضل تارڑ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہداےت کی ہے کہ ہمےں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند بنانے کیلئے صحت بخش غذا کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا،تمام شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے اور کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میںحکومت نے دس نکاتی اےجنڈا تےار کر تے ہوئے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کے تحت صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ عملدرآمد کیلئے کام کررہی ہیں۔








