آئندہ ماہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں وقف یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سید ابو احمد عاکف اسلام آباد ۔ 19اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام پر پیشرفت کو مانیٹر کرنے کےلئے آئندہ ماہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں وقف یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بات وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سید ابو احمد عاکف اورگرین پاکستان …
آئندہ ماہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں وقف یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا
مزید خبریں
آئندہ ماہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں وقف یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا
وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سید ابو احمد عاکف
اسلام آباد ۔ 19اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام پر پیشرفت کو مانیٹر کرنے کےلئے آئندہ ماہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں وقف یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بات وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی سید ابو احمد عاکف اورگرین پاکستان پروگرام پر وزیراعظم کے فوکل پرسن سید رضوا ن محبوب کی سربراہی میں گرین پاکستان پروگرام کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت سید ابو احمد عاکف نے کہا کہ اجلاس کا مقصد گرین پاکستان پروگرام کا اطلاق اور صوبوں کو اس سلسلہ میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے فنڈز کا اجراءہوسکے۔








