پانامہ کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ملکی قانون کے مطابق اور شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے آئے گا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ملکی قانون کے مطابق اور شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے آئے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جن کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ملکی قانون کے مطابق اور شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے آئے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جن کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں اس کے باوجود انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھا اور پانامہ کے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا کہا تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جتنا بھی کیس چلا وہ شریف خاندان کی فراہم کردہ دستاویزات پر ہی لڑا گیا جبکہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر جھوٹے الزامات لگانے والے تو عدالت میں ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے بلکہ عمران خان تو یہ بھی کہتے رہے کہ ہمارا کام صرف الزامات لگانا ہے ثبوت دینا نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply