پانامہ کیس پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ٰآئین و قانون کے مطابق آئے گا،سینیٹر آغا شہباز درانی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شہباز درانی نے کہا ہے کہ پانامہ کے حوالے سے عدالت عظمی کا فیصلہ ٰآئین و قانون کے مطابق آئے گا۔ بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے میں تمام شواہد کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شہباز درانی نے کہا ہے کہ پانامہ کے حوالے سے عدالت عظمی کا فیصلہ ٰآئین و قانون کے مطابق آئے گا۔ بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے میں تمام شواہد کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو تحقیقات کے لیے پیش کیا۔ آغا شہباز درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کریں کیونکہ انکی بھی تو آف شور کمپنیاں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply