27.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومتجارتی خبریںحبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے سہ ماہی خالص منافع میں...

حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے سہ ماہی خالص منافع میں 15 فیصد کمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے خالص منافع میں 30ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 15 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ایچ بی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی نتائج کےمطابق اس دوران بینک کا خالص منافع 14.197ارب روپے رہا ہے جبکہ گذشتہ سال میں جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران بینک کو 16.631 ارب روپے خالص منافع ہوا تھا۔

اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کیلئے حبیب بینک کے خالص منافع میں 2.434 ارب روپے یعنی 14.63فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بینک نے قبل ازیں ادا کئے گئے 8 روپے فی حصص کے وسط مدتی ڈیوڈینڈ کے علاوہ اپنے حصے داروں کیلئے 4 روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیوڈینڈ کا اعلان کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق حبیب بینک کے خالص منافع میں کمی کے باعث فی حصص آمدن بھی 11.34 روپے کے مقابلہ میں 9.85روپے تک کم ہوگئی ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=513971

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں