اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مختلف سماجی ، اقتصادی اور ثقافتی پس منظر کی حامل خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے تحفظات ، خدشات اور ہچکچاہٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں ۔ انہوںنے یہ بات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کی مرتب …
صدر مملکت ممنون حسین کا ” بی آئی ایس پی کی کہانیاں ” کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مختلف سماجی ، اقتصادی اور ثقافتی پس منظر کی حامل خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے تحفظات ، خدشات اور ہچکچاہٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں ۔ انہوںنے یہ بات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کی مرتب کردہ کتاب ” بی آئی ایس پی کی کہانیاں ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ یہ کتاب ملک بھر سے 146خواتین کی کہانیوںپر مبنی ہے جو کہ بی آئی ایس پی کی طرف سے ملنے والے وظائف کی وجہ سے انتہائی غریب خواتےن و خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہیں ۔ یہ کتاب پاکستان میں سماجی تحفط کے سب سے بڑے انقلاب کی آئینہ دار ہے جس کی بدولت ان خواتین کو عزت اور معاشی تحفظ ملا۔ یہ کہانیاں 18علاقائی زبانوں میں تحریر کی گئیں اور ان کا مقامی اور بین الاقوامی قارئین کے لئے اردو اور انگریزی میں بھی ترجمہ کیاگیا ۔ تقریب میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن ، وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات، ارکان پارلیمان ، سیکرٹری بی آئی ایس پی اور ترقیاتی پارٹنرز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔








