جموں۔19اکتوبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے قصبے ڈوڈہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صرف چند سیکنڈ تک جاری رہے ۔کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسی علاقے میں 4.3 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا ۔ بار بار کے زلزلوں کی وجہ سے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔