اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ نوازشریف صادق بھی ہیں اور امین بھی، آصف علی زرداری نے فیصلہ نہ مان کر کھلم کھلا عدالت کے فیصلے کی توہین کی ہے اور عمران پھر اپنی ہٹ دھرمی پر ہیں، نوازشریف نے سیاسی میدان میں عمران …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا آبپارہ چوک میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ نوازشریف صادق بھی ہیں اور امین بھی، آصف علی زرداری نے فیصلہ نہ مان کر کھلم کھلا عدالت کے فیصلے کی توہین کی ہے اور عمران پھر اپنی ہٹ دھرمی پر ہیں، نوازشریف نے سیاسی میدان میں عمران خان کو بار بار شکست دی اور اب قانونی جنگ میں بھی شکست سے دوچار کیا ہے، خیبر سے کراچی اور گوادر سے خنجراب تک لیگی کارکن شکرانہ ادا کر رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آبپارہ چوک میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد جمع ہونے والے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں اور تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک کی معزز عدلیہ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کیخلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور وزیراعظم کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ نوازشریف صادق اور امین ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان نے جب پانامہ کا ہنگامہ شروع کیا تو وزیراعظم نوازشریف نے ازخود سپریم کورٹ کو خط لکھا اور کہا کہ وہ تحقیقات کرے لیکن عمران خان جو پہلے خود کمیشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے خط کے بعد یو ٹرن لے گئے اور کہنے لگے کہ سپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود کو اپنے خاندان سمیت سپریم کورٹ کے آگے پیش کیا۔








