باغ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ملک ظفر اقبال نے کہا ہے کہ وقت آئے گا کہ تعلیم کی دنیا میں خواتین انقلاب برپا کریں گے اور خواتین ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ بنیں گی،بچیاں تعلیمی میدان میں بہت آگے ہیں والدین اپنی بچیوں کو جدید تعلیم وتربیت سے آراستہ کررہے ہیں،آزاد کشمیر پاکستان کے چاروں صوبوں سیلٹریسی ریٹ میں بہت آگے ہے آزاد کشمیر کا لٹریسی ریٹ84فیصد ہے،دھیر کوٹ کی سرزمین بڑی زرخیز ہے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان،سردار عتیق احمد خان کے علاوہ دیگر کئی شخصیات کا تعلق یہاں سے ہے
مجاہد اول نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے،انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج دھیرکوٹ کی پرنسپل تسنیم زہرا کیانی،سٹاف اور بچیاں انتہائی قابل اورباصلاحیت ہیں،اس کالج کی تمام ضروریات کو پورا کرنا ہماری زمہ داری ہے،اس ادارے کی چار دیواری،بس اور دیگر سٹاف کو جلد پورا کیا جائے گا،پڑی لکھی مائیں بہترین نسلیں تیار کر کے دنیا کے مقابلہ کے لیے بامقصد تیار کرتے ہیں،مضبوط ومستحکم پاکستان آزاد کشمیر کی ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزاد ی کے لیے ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت ہمیں 190ارب روپے سالانہ فنڈز دے رہا ہے یہ کشمیریوں کو بھیک نہیں بلکہ ہمارے آباواجداد کی قربانیوں کی وجہ سے دے رہا ہے،ہم پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج دھیرکوٹ کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ادارے کی پرنسپل تسنیم زہرا کیانی نے کی تقریب سے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پونچھ ڈویژن اخلاق شمسی،میجر نصراللہ،صدر مسلم کانفرنس دھیرکوٹ عرفان عباسی
کوٹلی کے معروف سیاسی سماجی رہنما ملک ساجد، پروفیسر صباء کنول،پرنسپل بوائز کالج محمد الطاف،خوشی محمد،چیئرمین ٹاون کمیٹی دھیرکوٹ راجہ ظہور،پرنسپل شازیہ عباسی،ممبر ٹاون کمیٹی راجہ شہباز،سیوا شکیل،جویرا رزاق،لائیبہ مشتاق،نایاب زاہد،نایاب شکیل،فاطمہ،زمارا نسیم،ودیگر نے خطاب کیا تقریب میں طالبات رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے جس میں نعت،تلاوت،کلام اقبال،تقاریر،شامل تھے جن کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور خوب داد دی
وزیر ہائر ایجوکیشن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں بعض قوتیں فتنہ انتشار پھلا کر آزاد کشمیر کے پرامن ماھول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،کشمیری شہدا کی قربانیوں اور ماؤں کی عصمت دری کے باوجود جود الحاق پاکستان کی بات کرتے ہیں،جو قومیں اللہ کا شکر ادا نہیں کرتی وہ مٹ جایا کرتی ہیں،ظلم وناانصافی کسی صورت قبول نہیں کریں گے آج احتجاج ایک مخصوص سازش کے تحت کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے55کروڑ روپے کی لاگت سے 34بسیں کالج کے لیے خریدی ہیں،12کروڑ روپے کی لاگت سے کالجز کے لیے فرنیچر،لیب کی کمی کو پورا کیا جائے گا،
بسوں کو جلد ان اداروں کے حوالے کر دی جائیں گی،میں آزاد کشمیر کے ہر کالج کو اپنا کالج اور ہر بیٹی کو اپنی بیٹی سمجھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کالج کے اندر 448پوسٹیں خالی ہیں جن کو پر کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگ عدالتوں کا رخ کر لیتے ہیں،ہمیں قرآن کی تعلیمات سے رہنمائی لیکر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جس انداز میں آزاد کشمیر کے اندر حکومت چلائی میرٹ کی بالا دستی کو قائم کیا لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب پرنسپل گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج دھیرکوٹ تسنیم زہرا کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں وزیر ہائر ایجوکیشن کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے اس ادارے میں تشریف لائے اور ہمارے تمام مسائل کے حل کے لیے مکمل یقین دہانی کروائی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ہماری تمام تر توجہ بچیوں کو بہترین تعلیم وتربیت دینا ہے جس کے لیے ہمارا سٹاف اس میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،تعلیم وتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔\378
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515216