لاڑکانہ ۔21اکتوبر (اے پی پی):شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی جانب سے سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں آپ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم جیسا پیغمبر ملا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک استاد ایک رہبر ، ایک پیغمبر ہیں اور ان کی پوری زندگی صبر کا درس ہے
ان کی پوری زندگی ہم سب کے لیے ایک اعلیٰ مثال ہے،آپ ﷺ نے عورت کی عزت و احترام کا درس دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے اپنی سیرتِ اور کردار سے ثابت کیا کہ ان جیسا نہ کوئی ہے نہ کوئی ہوگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی پوری زندگی ہمارے لئے ایک اعلیٰ مثال ہے ۔
انہوں نے عورتوں کے حقوق ، پڑوسیوں کے حقوق ، استادوں کے حقوق اور حقوقِ العباد کا درس دیا ۔مفتی عبد القیوم آرائیں نے کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ آپ رسول صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہیں ، حضور اکرم کی رحمت کائنات کے ذرے ذرے سے عیاں ہے ، دنیا کی رحمتیں آپ صلعم کی بدولت ہیں۔کانفرنس سے خطاب میں مولانا محبت کہڑو نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی سیرت بیان کرنا کسی جن و انس کے بس کی بات نہیں
آپ صلعم کی سیرت خود خدا نے بیان کی ہے۔تقریب سے مولانا اسامہ ہالیجوی ، پروفیسر شاہد جمال صدیقی، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر شاہد حسین سومرو نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں طلبہ و طالبات کے مابین تلاوت ، نعت خوانی ، تقاریر اور کوئز کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں تلاوت کلام پاک میں ڈاکٹر عبد القدیر ، نعت خوانی کے مقابلے میں ڈاکٹر طیب شہباب، تقریری مقابلے میں ڈاکٹر آمنہ عمرانی جبکہ کوئز میں ڈاکٹر عریج الرحمن فاتح قرار پائےں اور شیلڈز حاصل کی۔
کانفرنس میں پروفیسر اسداللہ مہر ، پروفیسر رجب دیناری ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد شیخ ، پروفیسر عبد الروف خاصخیلی ، وائس پرنسل چانڈکا ڈاکٹر فوزیہ چانڈیو ، ڈاکٹر مسعود قریشی ، چیف لائبریرین ممتاز علی برڑو، سیکورٹی آفیسر سلطان احمد بھٹو، عدنان عزیز، زبیر احمد لغاری اور سجاد احمد سمیت بڑی تعداد میں فیکلٹی افسران اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515286