- Advertisement -
پشاور۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):مردان کے تھانہ شیرگڑھ پولیس نےقتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کوچوبیس گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ سلامت خان نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے زبانی تکرار اور لڑائی جھگڑے پر قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم اعظم خان سکنہ قطب گڑھ کو پیشہ ورانہ مہارت سے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515292
- Advertisement -