30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،ڈپٹی کمشنر نے فیڈرل بورڈ کے امتحانی مراکز کے گرد اجتماعات...

ہری پور،ڈپٹی کمشنر نے فیڈرل بورڈ کے امتحانی مراکز کے گرد اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزیب عباس نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کے تحت 200 گز کے دائرے میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے کنٹرولر امتحانات کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے تاکہ 2024 کے ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحانات کا پرامن اور شفاف انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

حکمنامے کے مطابق واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم،اقراء سکولز اینڈ کالجز تربیلا کینٹ،ہزارہ سکول کالو غازی اورفوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول ڈھینڈا روڈ ہری پور کے امتحانی مراکز کے اردگرد 200 گز کے دائرے میں ہر قسم کے اجتماع،جلسے اور غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی،یہ پابندی 16 نومبر 2024 تک مؤثر رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں