پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پر امید ہوں ،ہیری بروک

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا، جس میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیاہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا، جس میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیاہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

اس سے قبل منگل کو پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، جس طرح کھیلتےہیں ویسے ہی راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بارکنڈیشنز تبدیل ہیں، 2022 میں بہت ہی زیادہ فلیٹ پچز تھیں اور راولپنڈی ٹیسٹ میں اس باراتنی فلیٹ پچ بنتی دکھائی نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کےلئے بہت سخت محنت کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پنڈی سٹیڈیم کی پچ بھی دوسری پاکستانی پچ کی طرح ہوگی،

ابتدائی چند دنوں تک بیٹنگ کرنے کے لیے اچھی ہوگی اور پھر ہم بعد میں میچ میں ٹرن کی توقع کر سکتے ہیں۔ بروک نے پاکستان ٹیم کی سپن جوڑی، ساجد خان اور نعمان علی کی جانب سے لاحق خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تیسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے راولپنڈی میں انگلینڈ کی گزشتہ جیت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کھیل کو اپناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ہیری بروک نے کہا کہ میں گزشتہ میچز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور تیسرے میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

مزید خبریں