30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کا شمالی غزہ میں...

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کا شمالی غزہ میں عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے)نے شمالی غزہ میں عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ شمالی غزہ کے لوگ اس علاقے کو چھوڑ کے محفوظ مقام پر منتقل ہو سکیں۔العربیہ اردو کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کا یہ مطالبہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ غزہ کے طبی حکام نے اطلاع دی ہے کہ ان کے پاس مریضوں اور زخمیوں کے لیے ادویات ختم ہوگئی ہیں اور وہ اب زخمیوں اور مریضوں کو نہیں دیکھ سکتے۔یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ شمالی غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی خراب ہے، لوگ بھوک اور قحط کی حالت سے گزر رہے ہیں۔

سڑک کے کناروں اور ملبے کے ڈھیروں پر فلسطینیوں کی نعشیں پڑی ہوئی ہیں اور تدفین کا موقع نہیں ہے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ شمالی غزہ میں لوگ اب اس حال کو پہنچ چکے ہیں کہ وہ محض اپنی موت کا انتظار کر رہے ہیں، وہ مکمل مایوس، ناامید اور تنہا ہیں۔انہوں نےکہا کہ وہ ان حالات میں ان کے لیے یہ اپیل کر رہے ہیں کہ شمالی غزہ میں عارضی طور پر جنگ بندی کی جائے، یہ جنگ بندی خواہ چند گھنٹوں کے لیے ہی ہو، انسانی بنیادوں پر انتہائی ضروری ہو چکی ہے،

- Advertisement -

جنگ بندی ہونے کی صورت میں وہ کسی اور علاقے کی طرف نقل مکانی کر سکیں گے جو مقابلتاً محفوظ ہوگا۔واضح رہے پچھلے تین سے چار ہفتوں کے دوران غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیلی فوج نے غیرمعمولی طور پر خوفناک جنگی کارروائیوں شروع کر رکھی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں