زوزو اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے جاپان میں شروع ہوگا

ٹوکیو۔23اکتوبر (اے پی پی):یو ایس پی جی اے ٹور زوزو گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات سے)جاپان میں کھیلا جائے گا۔ 2019میں جاپان کے پہلے یو ایس پی جی اے ایونٹ میں ٹائیگر ووڈز نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2021کا ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے کیلیفورنیا منتقل کردیا گیا تھا۔ پی جی اے ٹور کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زوزو گالف ٹورنامنٹ 24 سے …

ٹوکیو۔23اکتوبر (اے پی پی):یو ایس پی جی اے ٹور زوزو گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات سے)جاپان میں کھیلا جائے گا۔ 2019میں جاپان کے پہلے یو ایس پی جی اے ایونٹ میں ٹائیگر ووڈز نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2021کا ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے کیلیفورنیا منتقل کردیا گیا تھا۔

پی جی اے ٹور کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زوزو گالف ٹورنامنٹ 24 سے 27 اکتوبر تک جاپان کے شہر چیبا کے ایکارڈیا گالف ناراشینو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے ہمارا ٹورنامنٹ عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے 85 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔امریکی گالفر کولن موریکاوا ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔

مزید خبریں