30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا...

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ جمعرات سے شروع ہوگا

- Advertisement -

پونے۔23اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل جمعرات سے )28 اکتوبر تک مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گا۔مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میزبان بھارتی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 16 سے 20 اکتوبر تک ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گا ۔بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے 5 نومبر تک وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515838

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں