- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف585 چالان کیے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے ایک روز میں بغیر لائسنس ،ہلمٹ نہ پننے، کم عمر ڈرائیور اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 585 چالان کیے ہیں۔
سیالکوٹ پولیس نے بغیر لائسنس 78 ،تیز ڈرائیونگ 29 ، سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے36 ، بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل ڈرائیور کے18 اورگاڑی بغیر رجسٹریشن کے 79 چالان کیے۔ پولیس نے 585 چالان کرکے 3 لاکھ79 ہزار4 سو روپے جرمانے عائد کیے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515841
- Advertisement -