ٹوکیو۔24اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈریسکو اور روس کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ برازیل کی حریف ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایامیچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور بلغاریہ کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ کونسٹنٹینوا ٹومووادوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ …
ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ، بیانکا اینڈریسکو اور ڈیانا میکسیمونا شنائیڈرویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
ٹوکیو۔24اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈریسکو اور روس کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ برازیل کی حریف ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایامیچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور بلغاریہ کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ کونسٹنٹینوا ٹومووادوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے میچ میں 24 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا اینڈریسکو کو برازیل کی حریف ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایاکے خلاف پہلے سیٹ میں 0-3 کی برتری حاصل تھی کہ برازیل کی بیٹریز حداد مایافٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور میچ سے دستبردار ہوگئی ۔
کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا وینیسا اینڈریسکو نے بآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ کونسٹنٹینوا ٹومووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\








