پونے ٹیسٹ، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 259 رنز پر آئوٹ ، بھارت نے ایک وکٹ پر 16 رنز بنا لئے

پونے۔24اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے نصف سنچریاں سکور کیں، بھارتی آف سپنر واشنگٹن سندر نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بھارت نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنا لئے ہیں۔ جمعرات کے روز …

پونے۔24اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے نصف سنچریاں سکور کیں، بھارتی آف سپنر واشنگٹن سندر نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بھارت نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنا لئے ہیں۔

جمعرات کے روز مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 79.1 اوورز میں 259 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، اوپننگ بیٹر ڈیون کونوے نے 76 اور راچن رویندرا نے 65 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں مچل سینٹنر 33، ڈیرل مچل 18، ول ینگ 18 اور کپتان ٹوم لیتھم 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بھارتی سپن بائولر واشنگٹن سندر نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 23.1 اوورز میں 59 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روی چندرن ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کے 259 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنا لئے ہیں، شبمن گل 10 اور یشاسوی جیسوال 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ کپتان روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساوتھی کی بال پر بولڈ ہوئے۔

مزید خبریں