انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔25اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو )مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پہلا میچ لیسٹر سٹی اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ آسٹن ولا اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم، …

لندن۔25اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو )مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

پہلا میچ لیسٹر سٹی اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ آسٹن ولا اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور اوروولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا’

جبکہ 26 اکتوبر کے چھٹے اور آخری میچ میں ایورٹن اور فلہم کی ٹیمیں گڈیسن پارک، لیورپول، انگلینڈمیں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔\932

مزید خبریں