23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ ٹریفک پولیس نے ایک روز میں قانون کی خلاف ورزی کرنے...

سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے ایک روز میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف608 چالان کیے،ترجمان سیالکوٹ پولیس

- Advertisement -

سیالکوٹ۔27اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف608 چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے ایک روز میں بغیر لائسنس ،ہیلمٹ نہ پہننے، کم عمر ڈرائیور اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکل 608 چالان کیے ہیں۔ سیالکوٹ پولیس نے بغیر لائسنس 97 ،تیز ڈرائیونگ 68 ،

سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے93 ، بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل ڈرائیور کے49 اورگاڑی بغیر رجسٹریشن کے107چالان کیے۔ اس طرح گزشتہ ایک روز میں سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے 608 چالان کرکے 4 لاکھ23 ہزار3 سو پچاس روپے جرمانے عائد کیے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517503

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں