- Advertisement -
سرگودھا۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا محمد شہزاد آصف خان سے شہید سب انسپکٹر محمد حیات خان کے بیٹے اور بھائی نے ملاقات کی۔آر پی او نے شہید کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ورثاء کے بلند حوصلے کو سراہا۔ محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے اور اُن کی ہر ضرورت کو پورا کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سب انسپکٹر محمّد حیات خان ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر تعینات تھے جو مورخہ 19 جولائی 2022 کو ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518131
- Advertisement -