27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کے مختلف امتحانی مراکز کے...

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

- Advertisement -

راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے، انہوں نے سیکیورٹی انتظامات اور امیدواران کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور حکومتِ پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بوٹی مافیا کو لگام ڈالنے کے لئےسخت فیصلے کئے گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ بورڈ کی طرف سے جاری شدہ امتحانی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسپیشل برانچ بھی تمام امتحانی مراکز کی خفیہ نگرانی پر مامور ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس بورڈ آفس کو ارسال کر رہی ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں