سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 46 فیصد، پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیاءکی بہترین سٹاک مارکیٹ اقتصادی تجزیہ کار

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای100) انڈیکس کا شمار دنیا کی 10بہترین سٹاک مارکیٹوں میں کیا جاتا ہے جبکہ سال 2017ءکے دوران کی جانے والی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی شرح 46 فیصد تک بڑھنے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیاءکی سب سے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ رواں سال کے دوران پی ایس ایکس نے اپنی …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای100) انڈیکس کا شمار دنیا کی 10بہترین سٹاک مارکیٹوں میں کیا جاتا ہے جبکہ سال 2017ءکے دوران کی جانے والی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی شرح 46 فیصد تک بڑھنے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیاءکی سب سے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ رواں سال کے دوران پی ایس ایکس نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر چین اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ معروف اقتصادی تجزیہ کار خرم شہزاد نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2014ءمیں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور افراط زر کی شرح میں تاریخی کمی سمیت اقتصادی اعشاریوں میں مثبت تبدیلیوں کے رحجان سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے

Leave a Reply