38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی سائنسدانوں نے دھان، کپاس، ترشاوہ پھلوں، کھجوروں کے کیڑوں کے فوری...

زرعی سائنسدانوں نے دھان، کپاس، ترشاوہ پھلوں، کھجوروں کے کیڑوں کے فوری انسداد کیلئے تحقیقاتی کام کا آغاز کردیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):زرعی سائنسدانوں نے دھان، کپاس، ترشاوہ پھلوں، کھجوروں کے کیڑوں کے فوری انسداد کیلئے تحقیقاتی کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ انہوں نے فصلوں کے کیڑوں کے انسداد کے بعض ایسے طریقے دریافت کئے ہیں جن کے استعمال سے زہروں کے استعمال میں کمی ہوگی اور ماحول کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ حکومت کی جانب سے بھی زرعی سائنسدانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کیڑوں کے بارے میں تحقیق کرتے وقت کیڑوں کی عادات اور دیگرامور پر زیادہ توجہ دیں تاکہ غیر کیمیائی طریقوں سے ان کا انسداد کیا جاسکے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے بتایا کہ کیڑوں کے انسداد کے نئے طریقوں سے پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں نے کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد کے بارے میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں لہٰذااب بہت سے کیڑوں کا انسداد حیاتیاتی طریقوں سے کیا جاسکتاہے جبکہ اس کے علاوہ زرعی طریقوں کے ذریعے انسداد میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ گندم کے تیلے کا غیر کیمیائی طریقوں سے انسداد زرعی سائنسدانوں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اسلئے مستقبل کی تحقیقاتی ترجیحات میں کیڑوں کے انسداد کے غیر کیمیائی طریقوں پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518782

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں