- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):مظفرگڑھ،7 نومبر سے شروع ہونے والی 9ویں تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔180 کلومیٹر طویل ٹریک کا مڈ پوائنٹ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں رکھ خیرے والی کو مقرر کیا گیا ہے۔چوبارہ میں رکھ خیرے والی کے مقام پر جیپ ریلی کے موقع پر ثقافتی میلے کے سلسلے میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ تھل جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ کے مقام پر کیمپنگ کا آغاز ہو گیا ہے، جنگل میں خیموں کا شہر بسنے لگا ہے جس سے جنگل میں منگل کا سماں بندھ گیا ہے۔
سابق ایم پی اے قیصر مگسی نے اپنا کیمپ لگا دیا ہے اور ان کے ساتھ مقامی اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے شائقین نے بھی اپنے خیمے لگا دیئے ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال بھی لگنا شروع ہو گئے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518988
- Advertisement -