لاہور کا پرنس سینما تھیٹر میں تبدیل، یکم نومبر سے سٹیج ڈرامہ دکھانے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):پرنس سینما با قاعدہ تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔(آج) جمعہ یکم نومبر سے سٹیج ڈرامہ دکھانے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ تھیٹر ترجمان کے مطابق تھیٹر کونامور پروڈیوسر سید محمد یوسف چلائیں گے اور ڈراموں کی ڈائریکشن ڈاکٹر اجمل ملک دینگے ہے ۔اس حوالے سے پروڈیوسر سید یوسف نے میڈیا کوبتایا کہ تھیٹر کی تزئین وآرئش ہو چکی ہے، اس میں جدید ساونڈ سسٹم ، …

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):پرنس سینما با قاعدہ تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔(آج) جمعہ یکم نومبر سے سٹیج ڈرامہ دکھانے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

تھیٹر ترجمان کے مطابق تھیٹر کونامور پروڈیوسر سید محمد یوسف چلائیں گے اور ڈراموں کی ڈائریکشن ڈاکٹر اجمل ملک دینگے ہے ۔اس حوالے سے پروڈیوسر سید یوسف نے میڈیا کوبتایا کہ تھیٹر کی تزئین وآرئش ہو چکی ہے، اس میں جدید ساونڈ سسٹم ، لائٹس اور تکنیکی آلات نصب کیے گئے ہیں جس پر کثیر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

(کل) یکم نومبر سے تھیٹر میں ڈراموں کی نمائش کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس میں ڈاکٹر اجمل ملک کی ڈائریکشن میں ملک کے نامور فنکار اپنی پر فارمنس پیش کریں گے۔ ا نہوں نے کہاکہ تھیٹر میں معیاری ڈرامے پیش کر کے فیملیز کو تفریح مہیا کی جائے گی۔