پنجاب بھرمیں 1332ٹریفک حادثات، 08افراد جاں بحق ،1409زخمی ہوئے ،ترجمان ریسکیو

108
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1332ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق اور1409زخمی ہوئے ،ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1332ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 597افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ812معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ،

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 803ڈرائیورز،50کم عمرڈرائیورز، 437مسافراور177پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،ترجمان کے مطابق301ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت322متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 98حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان82حادثات میں 90متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔