xمظفرآباد/غازی آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے ڈھک میں شیرا موڑ ڈھک روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ گزشتہ روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے تعمیروترقی کو ہمیشہ ترجیح دی۔1970میں مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم مرحوم نے آزادکشمیر میں اداروں کی بنیادرکھی ۔آج آزاد کشمیر کی تعمیروترقی کا 80فیصد کریڈٹ مسلم کانفرنس کو جاتا ہے حلقہ غربی باغ کے پسماندہ علاقوں کو سفری سہولت میں آسانی کیلئے سڑکیں برابری کی بنیاد پردی جارہی ہیں ڈھک ڈھوک کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سڑک کی اہمیت انتہائی اہم ہے آنے والے وقتوں مین اس میں مزید اضافہ کریں گے ۔
سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کاسرمایہ ہوتے ہیں مسلم کانفرنس کے کارکنان مخلصی کے ساتھ ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست دم توڑ رہی ہے جبکہ مسلم کانفرنس اپنی پوزیشن پرحسب سابق کھڑی ہے۔سردارعتیق احمد خان نے ڈھک میں نوتعمیر شدہ شیرا موڑ ڈھک روڈ کا افتتاح کیا۔بعدازاںبیسوٹی ڈھوک بانڈیاں لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے پدر میں لنک روڈ پدرمحلہ شبیرخان کا سنگ بنیاد رکھ رکھا۔ بڑی تعداد میں کارکنان مسلم کانفرنس نے صدرمسلم کانفرنس کا استقبال کیا۔
صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان چمنکوٹ میں سینئر قانون دان شفقت گردیزی ایڈووکیٹ کی وفات پر سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ اور انکے دیگر عزیز واقارب سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی ۔صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان پدر میں راجہ داود خان کی عیادت کی۔ بعدازاںصدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان غازی آباد میں شعیب عباسی اور طاہر عباسی کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔