واشنگٹن۔1نومبر (اے پی پی):امریکی ای کامرس کمپنی ایمزون نے کہا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر )کے دوران اس کی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد اضافہ ہوا جو توقعات سے زیادہ ہے،آمدنی کا حجم 158.9 ارب ڈالر رہا۔ اے ایف پی نے کمپنی کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا ستمبر 2024 اس کی آمدنی 158.9 ارب ڈالر رہی جو …
ایمزون کو تیسری سہ ماہی کے دوران 158.9 ارب ڈالر آمدنی،خالص منافع 15.3 ارب ڈالر رہا

مزید خبریں
واشنگٹن۔1نومبر (اے پی پی):امریکی ای کامرس کمپنی ایمزون نے کہا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر )کے دوران اس کی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد اضافہ ہوا جو توقعات سے زیادہ ہے،آمدنی کا حجم 158.9 ارب ڈالر رہا۔ اے ایف پی نے کمپنی کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا ستمبر 2024 اس کی آمدنی 158.9 ارب ڈالر رہی جو 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 15.3 ارب ڈالر رہا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سہ ماہی کے دوران اس کےشعبہ ویب سروسز اور کلائوڈ کمپیوٹنگ کی آمدنی سالانہ بنیاد پر 19 فیصد بڑھ کر 27.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،اس شعبے کا آپریٹنگ منافع 1.3 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کمپنی نے بتایا کہ شمالی امریکا میں بھی اس کے آپریشنز میں اضافہ ہوا،سہ ماہی کے دوران اس خطے کا آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 5.7 ار ب ڈالر تک پہنچ گیا۔اشتہارات کے شعبے کی آمدنی میں بھئ سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








