زیرگردش کرنسی کے حجم، زروسیع (ایم ٹو)اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم، زروسیع (ایم ٹو)اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 9106ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.1فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 9119ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم، زروسیع (ایم ٹو)اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 9106ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.1فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 9119ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر0.5فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 18اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ایم ٹوکاحجم 35824ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرایم ٹوکاحجم 35905ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک ایم ٹومیں مجموعی طورپر0.2فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 18اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 26602ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے 26666 ارب روپے کے مقابلہ میں 0.2فیصدکم ہے، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر2.4فیصدکی کمی ہوئی ہے۔