سمبڑیال۔ 01 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ نے محکمہ ماحولیات کے ہمراہ ممنوعہ پلاسٹک و پولی تھین بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف كارروائی كرتے ہوئے ان کو جرمانے کئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے انسپکٹرز ماحولیات شاہد علی ڈوگر اور احمد یار کے ہمراہ پلاسٹک شاپس پر اچانک چھاپے مار کر ممنوعہ پلاسٹک بیگز فروخت کرنے کی پاداش میں 4 دکانوں کو جرمانہ اور 304 کلوگرام وزنی پلاسٹک بیگ کو ضبط کرلیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 5 جون 2024 سے صوبہ پنجاب میں 75 مائیکرون موٹائی سے کم پلاسٹک بیگز کے بنانے، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس ضمن میں پلاسٹک کے کاروبار سے منسلک دكانداروںکو بارہا متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ 75 مائیکرون سے کم شاپنگ بیگز کو نہ تیار کرسکتے اور نہ ہی فروخت کرسکتے ہیں اور اس سلسلہ میں گریس ٹائم دیا گیا تھ
انہوں نے تمام دکانداروں واضح کیا كہ وہ ممنوعہ بیگز کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیں بصورت دیگران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔