سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان، 100انڈکس میں 1893.09 پوائنٹس کانمایاں اضافہ

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈکس میں 1893.09 پوائنٹس (2.08فیصد)کانمایاں اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پانچویں بارکسی ایک دن میں زیادہ پوائنٹس کا یہ ریکارڈہے۔ کے ایس ای 100انڈکس نے 1893.09 پوائنٹس (2.08فیصد)کے اضافہ کے ساتھ 90ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوایک بارپھرعبورکیا اورکاروبارکے اختتام پرانڈکس 90859.85پوائنٹس پربندہوا، کے ایس ای 30انڈکس 630.43پوائنٹس کے اضافہ کے …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈکس میں 1893.09 پوائنٹس (2.08فیصد)کانمایاں اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پانچویں بارکسی ایک دن میں زیادہ پوائنٹس کا یہ ریکارڈہے۔

کے ایس ای 100انڈکس نے 1893.09 پوائنٹس (2.08فیصد)کے اضافہ کے ساتھ 90ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوایک بارپھرعبورکیا اورکاروبارکے اختتام پرانڈکس 90859.85پوائنٹس پربندہوا، کے ایس ای 30انڈکس 630.43پوائنٹس کے اضافہ کے بعد28457.66پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈکس 3331.87 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد137043.36 پوائنٹس پربندہوا۔

مجموعی طورپر430کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،220کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،156کی قیمتوں میں کمی اور54کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 465.86ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 23.089ارب روپے تھی، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.79 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روزسلک بینک لمیٹدکے 62534221 حصص، کے الیکٹرک 57568675 حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 27214192حصص کالین دین ہوا۔