بیجنگ۔2نومبر (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت، چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن، ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن، ٹیکسیشن کی ریاستی انتظامیہ، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے انتظام کے اقدامات پر نظر ثانی اوراجراء کیا گیا ۔ چینی میڈیا کے مطابق 2005 میں پانچ محکموں کے اقدامات کے …
چین کی لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے انتظام کے اقدامات پر نظر ثانی

مزید خبریں
بیجنگ۔2نومبر (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت، چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن، ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن، ٹیکسیشن کی ریاستی انتظامیہ، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے انتظام کے اقدامات پر نظر ثانی اوراجراء کیا گیا ۔
چینی میڈیا کے مطابق 2005 میں پانچ محکموں کے اقدامات کے نفاذ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 600 سے زائد لسٹڈ کمپنیوں میں حکمت عملی کے ساتھ سرمایہ کاری کی ہے ۔جس نےچین کی کیپٹل مارکیٹ کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
نظرثانی شدہ اقدامات میں بنیادی طور پر پانچ پہلوؤں میں سرمایہ کاری کی حد کو کم کیا گیا ہے جس کا مقصد سیکیورٹیز مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذرائع کو مزید وسیع کرنا، اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے چینلز کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کا ادراک اورغیر ملکی سرمائے کی طویل مدتی سرمایہ کاری اور قدر کی سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔








