گورنرخیبرپختونخوا کی خیبریونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد

83

پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سالانہ انتخابات میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں گورنرنے نومنتخب صدر کاشف الدین سید، جنرل سیکرٹری ارشاد علی اورکابینہ کے دیگراراکین کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اورکہا کہ کاشف الدین سید سمیت نومنتخب کابینہ کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ خیبریونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب قیادت صحافتی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی، خیبریونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کردار قابل تعریف رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نومنتخب قیادت بھی صحافتی اقداراورصحافیوں کے مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔