سعودی عرب کے ریاستی فنڈ "پی آئی ایف’ ‘ایم بی سی گروپ کے 54 فیصد حصص خریدے گا

126

ریاض ۔4نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ریاستی مالیاتی فنڈ نے میڈیا گروپ "ایم بی سی” کے 54 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ العربیہ کے مطابق حصص کی یہ مالیت 1.99 ارب ڈالر بنتی ہے۔اس سلسلے میں حتمی طور پر فروخت اور خرید کا معاہدہ یکم نومبر کو ہوا۔ جبکہ اس معاہدے کی روشنی میں ‘استدما’ اپنی تمام سٹیکس ‘ایم بی سی’ کو فروخت کردے گا جو 179.5 ملین شیئرز پر مبنی ہیں اور کمپنی کے 54 فیصد حصص کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن ‘پی آئی ایف’ کو نجی طور پر ہوگی۔سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت ‘پی آئی ایف’ مختلف شعبوں میں سٹریٹجک نوعیت کی بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

ان میں سے چند ایک سرمایہ کاری کے شعبوں میں ٹیلی کام، میڈیا، ٹیکنالوجی فرمز بطور خاص شامل ہیں۔علاوہ ازیں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ، ای ایل ایم کمپنی اور سعودی ٹیلی کام کمپنی بھی ‘پی آئی ایف’ کے خصوصی سرمایہ کاری کے موضوعات بنے ہیں۔اس تازہ ڈیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کی ٹرانزیکشن مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے سمجھوتے کے مطابق کی جائے گی۔مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ سنٹر 1991 میں قائم کیا گیا تھا۔ جو ‘ایم بی سی’ کے نام سے مشہور ہے۔

اس وقت اس کی ملکیت میں کئی ٹی وی چینل جن میں العربیہ ، ایم بی سی میکس، ایم بی سی بالی وڈ وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔سرمایہ کاری کو مانیٹر کرنے والے ایک بین الاقوامی ادارے ‘ایس ڈیبلیو ایف’ کے مطابق ‘ پی آئی ایف’ نے تمام بڑے مالیاتی اداروں میں حالیہ عرصے کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے اور آگے رہا ہے۔ اس نے 2023 کے دوران 49 سودے کیے اور یہ 2023 کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔