رباط ۔4نومبر (اے پی پی):مراکش میں سعودی عرب کے تعاون سے نابینا پن کی روک تھام کا ہفت روزہ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ العربیہ کے مطابق شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر زیر اہتمام مراکش بولمان علاقے میں نابینا پن سے نمٹنے کے لیے ہفت روزہ ’سعودیہ نور‘ رضاکار پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔یہ پروگرام 24 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024ء کے دوران بولمان کے علاقے میں شروع کیا گیا تھا۔
مُہم کے دوران مرکز کی رضاکار طبی ٹیم نے 5,120 افراد طبی کا معائنہ کیا 1,050 طبی چشمے فراہم کیے۔ 482 مریضوں کے امراض چشم کی وجہ سے خصوصی جراحی کے آپریشن کیے، جو مکمل کامیابی سے ہم کنار ہوئے۔یہ پروگرام سعودی عرب کے رضاکارانہ طبی منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد بیرون ملک امراض سے نمٹنے اور ضرورت مند طبقات میں شامل افراد کو طبی مدد فراہم کرنا ہے۔