ٹورنٹو کے قریب ہندو مندر میں تشدد کا واقعہ ناقابل قبول ہے، وزیراعظم کینیڈا

ٹورنٹو۔4نومبر (اے پی پی):کینیڈا کے وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو نے ٹورنٹو کے قریب ہندو مندر میں ہونے والے تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ٹورنٹو کے علاقے بریمپٹن میں ہندو سبھا مندر میں جھڑپیں ہوئیں جس کا الزام کچھ سکھ کارکنوں پر لگایا گیا ہے،بریمپٹن ٹورنٹو کے شمال مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ مقامی پولیس …

ٹورنٹو۔4نومبر (اے پی پی):کینیڈا کے وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو نے ٹورنٹو کے قریب ہندو مندر میں ہونے والے تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ٹورنٹو کے علاقے بریمپٹن میں ہندو سبھا مندر میں جھڑپیں ہوئیں جس کا الزام کچھ سکھ کارکنوں پر لگایا گیا ہے،بریمپٹن ٹورنٹو کے شمال مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہندو سبھا مندر کے باہر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پیل ریجنل پولیس کے ترجمان نےبتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آج بریمپٹن میں ہندو سبھا مندر میں تشدد کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ہر کینیڈین کو آزادی اور تحفظ کے ساتھ اپنے عقیدے پر عمل پیرا ہونے کا حق ہے۔

ایک وفاقی قانون ساز اور ٹروڈو کی لبرل پارٹی کے رکن، چندر آریا نے اس واقعے کا الزام خالصتانیوں پر عائد کیا ہے۔چندر آریا جو ہندو ہیں، نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ آج کینیڈا کے خالصتانی انتہا پسندوں نے ریڈ لائن عبورکر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بریمپٹن میں ہندو سبھا مندر کے احاطے کے اندر ہندو کینیڈین عقیدت مندوں پر خالصتانیوں کا حملہ ظاہر کرتا ہے کہ کینیڈا میں خالصتانی پرتشدد انتہا پسندی کتنی بڑھ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں خالصتان کے پیلے رنگ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے لوگوں کو حریف گروپ کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے بھارتی پرچم اٹھایا ہوا تھا۔ خالصتان ایک علیحدگی پسند تحریک ہے جو سکھوں کے لیے ایک الگ ریاست کا مطالبہ کرتی ہے۔

کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب اوٹاوا نے بھارتی حکومت پر 2023 میں 45 سالہ کینیڈین شہری ہردیپ سنگ نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا جو خالصتان تحریک کے ایک نمایاں رہنما تھے۔ہردیپ سنگ نجر کے قتل کے علاوہ، کینیڈا نےبھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی سرزمین پر سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر مہم چلا رہا ہے۔