ٹوکیو۔4نومبر (اے پی پی):شمالی کوریائی اہلکاروں کے ہاتھوں 47 سال قبل اغوا کی گئی جاپانی خاتون کے بھائی نے مغوی جاپانی شہریوں کی شمالی کوریا سے جلد واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ این ایچ کے کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ ریلی کے دوران شمالی کوریا کے ہاتھوں اغواہونے والی جاپانی خاتون یوکوتا میگُومی کے بھائی یوکوتا تاکُویا نے کہا کہ ان کی بہن کو 15 نومبر 1977ء کو 13 سال …
نصف صدی قبل اغوا کی گئی جاپانی خاتون کی شمالی کوریا سے واپسی کی اپیل

مزید خبریں
ٹوکیو۔4نومبر (اے پی پی):شمالی کوریائی اہلکاروں کے ہاتھوں 47 سال قبل اغوا کی گئی جاپانی خاتون کے بھائی نے مغوی جاپانی شہریوں کی شمالی کوریا سے جلد واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ این ایچ کے کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ ریلی کے دوران شمالی کوریا کے ہاتھوں اغواہونے والی جاپانی خاتون یوکوتا میگُومی کے بھائی یوکوتا تاکُویا نے کہا کہ ان کی بہن کو 15 نومبر 1977ء کو 13 سال کی عمر میں نیگاتا شہر کے ایک جونیئر ہائی سکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔
رواں اکتوبر میں وہ 60 سال کی ہو گئی ہیں۔میگومی کے چھوٹے بھائی جو اغوا شدہ افراد کے خاندانوں کے گروپ کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ ان کی بہن کے اغوا ہونے کے بعد اس کے والدین پریشان ہیں ، پورے خاندان پر بوجھل ماحول طاری ہو اور باہمی بات چیت محدود ہو کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف امید ہی کرسکتے ہیں کہ ان کی بہن ٹھیک ٹھاک ہے۔جاپان میں گزشتہ ماہ منعقدہ ایوانِ زیریں کے انتخابات، جن میں حکمران اتحاد اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا اس کا حوالہ دیتے ہوئےتاکُویا نے کہا کہ شمالی کوریا ممکنہ طور پر یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ مستقبل میں ہونے والے مذاکرات میں وہ کس کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں سیاسی بحران اور طاری جمود کے باوجود، اغوا کے مسئلے کو حل کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔








