ایران کی مشرق وسطی میں بی۔52 امریکی بمبار طیاروں کی تعیناتی کی مذمت

تہران۔4نومبر (اے پی پی):ایران نے مشرق وسطی میں بی۔52 امریکی بمبار طیاروں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کی غیر مستحکم موجودگی قرار دیا۔ اے ایف پی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے نیوز کنافرنس کے دوران مشرق وسطی میں بی ۔52 امریکی بمبار طیاروں کی تعیناتی بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس بات پر یقین کیا …

تہران۔4نومبر (اے پی پی):ایران نے مشرق وسطی میں بی۔52 امریکی بمبار طیاروں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کی غیر مستحکم موجودگی قرار دیا۔

اے ایف پی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے نیوز کنافرنس کے دوران مشرق وسطی میں بی ۔52 امریکی بمبار طیاروں کی تعیناتی بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ خطے میں امریکاکی موجودگی عدم استحکام کا باعث ہےاور ایران اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کو نہیں روکے گا ۔

امریکی فوج نے ہفتے کو مشرق وسطیٰ میں بی ۔52 بمبار طیاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایک حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے ضروری ہر چیز سے لیس ہو گا۔