نوجوان نسل کو فنی تعلیم سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر

100

مظفرگڑھ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے مظفرگڑ ھ میں مختلف سرکاری اداروں کو اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، خورشید آباد گرلز ہائی سکول، رجب طیب اردگان اور پرائمری گرلز سکول بستی باڑہ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں میں زیر تربیت طالبات سے ان کے ہنر بارے دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں نوجوان نسل کو فنی تعلیم سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے۔

فنی تعلیم کے حصول سے انڈسٹری کے شعبہ کو جدید اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے، ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں صفائی ستھرائی سمیت تعلیم کے معیار کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے درس و تدریس بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بستی باڑہ کےسکول میں جاری نیوٹریشن پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔ سکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈپٹی کمشنر نےانڈس ہسپتال میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔