39.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد،دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے نوجوان قتل

فیصل آباد،دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے نوجوان قتل

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد میں دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے نوجوان قتل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ عبداللہ پارک میں دوستوں کے درمیان مبینہ جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے نوجوان عمر ولد بشیر قتل ہوا۔ مقتول کے والد بشیر نے پولیس کو بتایا کہ مقتول عمر کا اعجاز اور سبحانی کیساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں مقتول کو بہلا پھسلا کر حویلی لے گئے اور فائر مار کر قتل کردیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=521016

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں