تہران۔5نومبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کا فیصلہ کن اورمضبوط جواب دےگا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقا ئی نےہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہمارا جواب مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی قومی سلامتی، علاقائی سالمیت یا قومی خودمختاری کو متاثر کرنے والے کسی بھی مداخلت یا حملے کا …
اسرائیل کو جواب دینے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، ایران

مزید خبریں
تہران۔5نومبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کا فیصلہ کن اورمضبوط جواب دےگا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقا ئی نےہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہمارا جواب مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی قومی سلامتی، علاقائی سالمیت یا قومی خودمختاری کو متاثر کرنے والے کسی بھی مداخلت یا حملے کا اپنی پوری طاقت اور سخت ترین انداز میں جواب دے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غزہ کی پٹی اور لبنان میں اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، خطہ بدتر عدم تحفظ اور جنگ کے دائرہ کار میں توسیع کا شکار رہے گا۔ ان جاری جرائم کو روکنے کے لیے علاقائی سطح پر اور اس سے باہر اقدامات اور کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے ایران کا یہ بیان ایک ایس وقت میں آیا ہے جب کل منگل ایرانی لیکس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد تہران اسرائیلی فضائی حملے کا جواب دے گا۔








